وفاقی حکومت اور خیبر پختونخواہ کی نگران حکومت حملہ آوروں کے نیٹ ورک کو بےنقاب کرنے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانے میں فوری کردار ادا کریں،علامہ تصور جوادی

30 January 2023

وحدت نیوز(مظفرآباد)علامہ سید تصوو حسین نقوی الجوادی ممبر علماء و مشائخ کونسل حکومت آزادکشمیر و رکن مرکزی نظارت مجلس علماء شیعہ پاکستان نے پشاور پولیس لائن مسجد میں دوران نماز دھماکہ پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی علامہ تصور جوادی نے کہا کہ حساس اور ہائی سیکیورٹی زون میں دہشتگردی کا یہ واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے دہشتگرد عناصر کے خلاف کاروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ آزادانہ کمیشن کے ذریعے تحقیقات کی جائیں کہ پولیس لائن جیسے حساس علاقہ میں نمازیوں اور پولیس پر یہ حملہ، ماضی میں کی جانے والی قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے اور عوام کے اندر خوف و حراس پھیلانے کا باعث کیوں بنا؟ وفاقی حکومت اور خیبر پختونخواہ کی نگران حکومت حملہ آوروں کے نیٹ ورک کو بےنقاب کرنے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانے میں فوری کردار ادا کریں۔ علامہ جوادی نے شہداء کی بلندی درجات اور زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا حکومت دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کے معالجے کہ لیے فوری طور پر ہر ممکن اقدام کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree