وحدت نیوز(مظفرآباد)علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل آزاد کشمیر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ قرآن کریم بشریت کے لیے نور الھی ھے لیکن اندھیرے اور جہالت میں ڈوبے ہوئے انسان آج بھی اس قرآن کریم کے مخالف ہیں جس کی مثال سوئڈین میں پیش کی گئی اور قرآن کریم کی توھین کی گئی اس دشمنی کی اصل وجہ یہ ہے کہ اسلام اس وقت بھت تیزی سے ان ممالک میں پھیل رہا ہے اور لوگ قرآن کریم کے نور سے ھدایت حاصل کر رہے ہیں اور دشمن کو خطرہ محسوس ہو رہا ھے کہ اگر اسی طرح اسلام میں وسعت آتی رہی تو پھر ہمارا ٹھکانہ کہیں نہیں ھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن مختلف طریقوں سے اپنی اسلام دشمنی کا اظہار کرتا ھے سویڈن میں جو قرآن کریم کی توھین کی گی یہ اس بات کا واضح ثبوت ھے کہ دشمن اسلام منطق اور استدلال کے ساتھ اسلام کا مقابلہ نہیں کرسکتا لہذا توھین کا راستہ اختیار کرتا ھے۔ھم پیروان وخادمان قرآن حکیم اس توھین کی مزمت کرتے ہیں۔