آخر کیا وجہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے توہین اہلبیتؑ خصوصاً توہین امام زمانہؑ کے مرتکب افراد کے خلاف درجFIRکے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ابھی تک ناکام ہیں؟علامہ تصورجوادی

17 May 2020

وحدت نیوز (مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا سید عاطف حسین ہمدانی کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔ ملاقات میں ریاستی سیکرٹری جنرل کو ہٹیاں بالا کے اسیر مومنین کے کیس کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا جس پر ریاستی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ملت کے جو لوگ اعلی عہدوں پر فائز ہیں انہیں علی بن یقطین کا کردار ادا کرتے ہوۓ ملت کے مجبور و نادار اور اسیر افراد کی خدمت کرنی چاہیے۔اس موقع پر علامہ جوادی نےنہایت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے توہین اہلبیت خصوصاً توہین امام زمانہ عج کے مرتکب افراد کے خلاف درجFIRکے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ابھی تک ناکام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمل بھی باعث تشویش ہے کے واضح تاریخی شواہد ہونے کے باوجود عدلیہ نے نوجوانوں کی ضمانتیں مستردکردی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملت تشیع چودہ سو سال سے پابندسلاسل بھی رہی قتل بھی ہوئی گولیاں بھی کھائیں شمشیر و سنا کا نشانہ بھی بنی لیکن نہ اس قوم کو دبایا جاسکا ہے نہ اس سے کبھی باطل کی اطاعت کروائی جاسکتی ہے۔

 علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مزید کہا کہ ہم نے سرزمین کوئٹہ میں سو سے زیادہ لاشیں اٹھائیں لیکن ایک پتا تک نہیں توڑا اسی طرح سانحہ بابوسر ٹاپ ,سانحہ چلاس اور دیگر مختلف سانحات میں ملت نے باوقار احتجاج کیا لیکن نہ قومی املاک کو نقصان پہنچایا نہ ہی اورکسی کا نقصان کیا۔انہوں نے کہا کہ جو حملہ فروری 2017 میں ان پر کیا گیا تھا اس کا منصوبہ یہ تھا کہ یہاں خطے کے امن کو سبوتاژ کیا جائے یہاں کی شیعہ سنی عوام کو باہم دست و گریبان کردیا جائے لیکن میں سلام پیش کرتاہوں کشمیری ملت کو دونوں طرف کے علماء اور زمہ داران کو جنھوں نے حالات کو کنٹرول میں رکھااورکسی بھی شخص کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی لیکن اب جو موجودہ صورتحال پیدا ہوچکی ہے یہ ہمیں شدت پسندی کی طرف مائل کر رہی ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ ابھی تک تو ہم صبر سے کام لے رہے ہیں لیکن دلیل و برہان سے کام نہ چلا تو عملی میدان میں بھی آنے کے لیے ہم تیار ہیں۔ ہمہاری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وفد میں سید عاطف ہمدانی کے ہمراہ سید شجاعت علی ہمدانی, سید ابرار حسین ہمدانی, سید تنویر حسین اور سید اسد ہمدانی شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree