وحدت نیوز(مظفرآباد)8شوال 1344ھ تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جس دن خاندان رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اصحاب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مزارات کو مسمار کرکے انتہاپسندوں نے اسلامی اقدار کو پامال کیا۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سیدتصور حسین نقوی الجوادی نے مظفرآباد میں منعقدہ ایک خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوۓکیا۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ نسل سعودکے سیاہ کارناموں سے پُرہے اور ان میں انہدام جنت البقیع سیاہ ترین کارنامہ ہے کہ جس نے آل ِسعود کا مکروہ اور منافق چہرہ عالم ِاسلام کے سامنے بے نقاب کردیا۔اسلام کے اس عظیم و مقدس قبرستان جنت البقیع میں دُختر رسول خاتون جنت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا،ازواج مطہرات رضوان اللہ علیھنَ،اہلبیت رسول علیھم السلام اور اصحاب ِرسول رضوان اللہ علیھم مدفون ہیں اور ان کے مقدس مزارات کی توہین و بے حرمتی کرتے ہوئے مسمار کرنا دراصل شعائر اللّہ کی توہین کرنے اورشعائر اللّہ کو مسمار کرنے کے مترادف ھے۔
علامہ تصور جوادی نے مزید کہا کےآل ِسعود نے جنت البقیع کے مقدس قبرستان میں دُختر رسول علیھا السلام و اہلبیتؑ رسول علیھم السلام اور اصحاب ِرسول رضوان اللہ علیھم کے مقدس مزارات کی توہین و بے حرمتی کرتے ہوئے تمام مقدس مزارات کو بلڈوزرکے زریعے مسمار کردیا جوکہ عالم اسلام میں غلامان ِرسول اللّہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہِ وَسَلَّم کے سینوں میں زہر آلود خنجر کی مانند ہے۔
علامہ تصور جوادی نے مزید کہا کہ جو حکمران فلسطین و یمن کے مظلوم مسلمانوں کے مخالف اور اسرائیل و امریکہ جسیے اسلام دشمنوں کے حامی ہوں وہ مسلمان کہلانے کے کبھی مستحق نہیں ہوسکتے۔آل سعود کی سوچ کو ہی لے کر داعش نے شام میں انبیا کرامؑ،اصحاب رسولؓ حضرت اویس قرنی ؓ،و حضرت حجر بن عدی ؓ اور خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مزارات تک مسمار کر دیے۔ہدف نواسی رسول سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کا مزار فیض بار تھا لیکن مدافعین کی سخت مدافعت کی وجہ سے داعش کو کو وہاں منہ کی کھانی پڑی۔