زلزلے سے متاثرہ اسکولوں کی تعمیر نو اور بحالی کا کام جلد کیا جائے ، ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر

08 May 2014

وحدت نیوز(مظفرآباد) زلزلہ کو 9سال کے بعد بھی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میانی بانڈی کی عمارت تعمیر نہ ہوسکی ۔سردی کا موسم بھی شیلٹرز اور ٹینٹ میں گزرا اور اب شدید گرمی کے عالم میں طلبہ کسمپرسی کی حالت میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور۔وزیراطلاعات سید بازل علی نقوی نے بھی اپنی ابتدائی تعلیم اسی سکول سے حاصل کی ۔ متعدد بار حکام بالا کو تحریک کرنے کے باجود حکام بالا کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔عوام علاقہ کئی بار احتجاج کر چکے مگر انکی اس استدعاکو کوئی بھی سننے کو تیا ر نہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری ویلفیئر سید محسن رضا سبزواری ایڈوکیٹ، سید تصور عباس ایڈوکیٹ،چوہدری محمد سخی ،سید حیدر علی اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ٹیکنالوجی اس صدی میں جہاں دنیا علم و تحقیق کی بلندیوں کو پہنچ چکی ہے اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میانی بانڈی کے طلباء موسمی حالات برداشت کرتے ہوئے ٹینٹ میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبورہیں۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میانی بانڈی ملحقہ یونین کونسل ہا کا واحد و قدیمی تعلیمی ادارہ ہے اور میٹرک کے امتحانات کا سینٹر بھی اس تعلیمی ادارے میں ہے۔ اہلیان علاقہ کے اس درینہ مطالبے کو فوری طور پر پورو کیا جائے۔ انہوں نے صدر ریاست سردار یعقوب خان، وزیراعظم چوہدری عبدالمجید، وزیر تعلیم میاں عبدالوحید، وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی سمیت حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میانی بانڈی کی عمارت کی تعمیرکا اعلان کیا جائے۔ وگرنہ عوام علاقہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے اور دھرنا اس وقت تک ختم نہ ہو گا جب تک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میانی بانڈی کی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد نہ رکھ دیاجائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree