وحدت نیوز( میرپور) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر سید محمود حسین بخاری سے ملاقات، پرامن خطہ آزاد جموں وکشمیر میں ملت کے لیئے ایک ہو کر آواز بلند کرنے پر اتفاق، تفصیلات کے مطابق علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر نے میرپور کشمیر پریس کلب میں مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر سید محمود حسین بخاری سے ملاقات کی، ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی و مذہبی صورتحال پر گفتگو کی کئی گئی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے سیکرٹری ویلفیئر سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ و سیکرٹری روابط مولانا سید حمید حسین نقوی بھی موجود تھے، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر اس تنظیم، فرد اور جماعت کے ساتھ ہے جو ملت کے لیئے اپنی توانائیاں صرف کرتی ہو، مملکت خداداد پاکستان کے تحفظ کے مغائر اقدام نہ کرتی ہو، پرامن خطہ آزاد کشمیر میں ریاست کو تقسیم کرنے کی سازش کے بجائے ایک کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہو، مجلس وحدت اس وقت میدان عمل میں آئی کہ جب ملت کا کوئی پرسان حال نہ تھا، ملت ایک بند گلی میں جا چکی تھی، ملت کو ایک کرنے کے لیئے، ملت کی آواز بلند کرنے کے لیئے ، اقتدار کے ایوانوں میں پہنچانے کے لیئے ایم ڈبلیو ایم میدان میں اتری ، اور ملت کے سکوت کو توڑتے ہوئے تحرک میں تبدیل کیا، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ ناصرملت سالار وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مدبرانہ قیادت نے ملت مظلومہ کی آوازکو جلا بخشی ، ملک و ملت دشمنوں کے خلاف میدان عمل میں اترنے کا حوصلہ ملا، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر میں بھی مظلوموں کی آواز بن کر سامنے آئی، ہم ہر ظالم کے خلاف ہر وقت ہر لمحے میدان عمل موجود رہنے کو اپنا فریضہ گردانتے ہیں۔ مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سید محمود حسین بخاری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا کردار مملکت پاکستان میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، میں اس بات پر مجلس وحدت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آزاد کشمیر میں مجلس وحدت نے جس طرح تنظیموں اور افراد کے ساتھ ملکر کر ملت کی آواز میں اپنی آواز شامل کی قابل ستائش ہے ، ریاست دشمن عناصر کی سازشوں کے خلاف آواز اُٹھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، آخر میں دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر سطح پر ملی تنظیموں کے اچھے روابط پر اظہار اطمنان کیا اور اسے مذید بہتر بنانے پر اتفاق کیا، آزادجموں وکشمیر میں ملت کے لیئے ملکر آگے بڑھنے پر اتفاق۔