علامہ حافظ شیخ وحید حسین صادقی مجلس وحدت مسلمین شعبہ دمشق کے سیکریٹری جنرل نامزد

09 April 2017

وحدت نیوز(دمشق) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے حوزۃ علمیہ السیدۃ زینب (ع) کے فاضل مدرس اور حوزۃ امام باقر علیہ السلام کے مدیر داخلی جناب علامہ حافظ شیخ وحید حسین صادقی کو ایم ڈبلیو ایم شعبہ دمشق کا سیکریٹری جنرل  نامزد کر دیا. حافظ وقاری قرآن مجید جناب شیخ وحید حسین کا تعلق ضلع سیالکوٹ سے ہے اور گذشتہ تیس سال سے زیادہ عرصہ سے وہ شام میں مقیم ہیں اور وہاں پر تبلیغ اور تدریس کی مصروفیات کے ساتھ وہ دفتر آیۃ اللہ العظمی مرزا شیخ جواد تبریزی طاب ثراہ کے مدیر بھی رہ چکے ہیں،جب رہبر معظم کے حکم پر مختلف شخصیات اور تنظیموں کے ما بین اختلافات کو دور کرنے کے لئے پاکستان میں شوری وحدت اسلامی تشکیل پائی تھی موصوف نمائندہ شوری وحدت اسلامی دمشق کے معاون اول تھے،انکا شمار حوزہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے فاضل پاکستانی علماء میں ہوتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree