وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی کابینہ اور مشاورتی کمیٹی کا اجلاس دفتر میں ہوا جس کے مہمان خصوصی امورخارجہ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین آقای ڈاکٹر شفقت شیرازی تھے، اجلاس میں کابینہ اور مشاورتی کمیٹی کے افراد نے شرکت کی اجلاس میں شعبہ قم کےمسئول حجت الاسلام والمسلمین گلزار احمد جعفری نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور دوستوں کاشکریہ اداکیا ،آقای ڈاکٹر شفقت شیرازی نے سالانہ کارکردگی کی رپورٹ کوسرہاتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے دوستوں کی کارکردگی قابل تحسین ہے وہ اپنے قیمتی اوقات سے وقت نکال کر اس الہی تنظیم کے کاموں کے لئے وقت دیتے ہیں ہمیں مزید بہتری کے لئے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے کسی بھی تنظیم کے کام میں ٹهراو نہیں آنے دینا چاہیے تسلسل کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے مشاورتی کمیٹی کے بزرگوں نےاپنے مفید مشورےدیئے اور آخر میں آقای شیرازی اور آقای جعفری نے دوستوں کے سوالوں کے جواب بھی دیئے اور اختتامیہ دعا کےساتھ پروگرام کوختم کیاگیا۔