وحدت نیوز(قم) ٹرمپ کے بیانات پر کوئی بھی باضمیر انسان خاموش نہیں رہ سکتا، اگر مسلمان متحد ہوتے اور عرب ریاستیں اپنی زمہ داریوں کو ادا کرتیں تو فلسطین کا مسئلہ بہت پہلے حل ہو جاتا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری جنرل محمد موسی حسینی نے اپنے ایک تنظیمی بیان میں کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف تمام مسلمان متحد ہو کر رد عمل دکھائیں اور غاصب صیہونیوں کے تمام تر اقدامات کا بروقت اور ٹھوس جواب دیں تو بیت المقدس کو آج بھی آزاد کروایا جا سکتا ہے۔