ایم ڈبلیوایم قم کے زیر اہتمام جشن ولادت حضرت زینب ؑکی مناسبت سے محفل مشاعر ہ کا انعقاد

24 January 2018

وحدت نیوز (قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین قم  کے زیر اہتمام بی بی دوعالم حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھاکی ولادت باسعادت  کے سلسلے میں محفل مشاعرہ کا انعقاد  کیا گیا، جس میں علماء کرام،  شعراءاور منقبت خوانوں  نے  بھرپور شرکت کی، محفل کے بعد شعراء عظام کو لوح تقدیر دیاگیا۔محفل مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین قم حجت الاسلام والمسلمین موسیٰ حسینی نے کہا کہ حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کی ذات اقدس انسانیت کے لئے مقاومت،  حق کادفاع اور دینی حمیت وغیرت کے حوالے سے نمونہ عمل ہے ۔آپکی سیرت آج کے زمانے میں ہمارے تمام تر چیلنجزکے مقابلے کے لئے آئیڈیل اور اسوہ ہے۔آپ نے قیامت تک کے لے یزیدیت کو رسوا کردیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree