وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدس کے دفتر میں پاکستان سے آئے ہوئے مجلس وحدت کے راہنماؤں کے ساتھ ایک صمیمانہ نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست میں شرکاء کے تعارف کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجۃالاسلام و المسلمین آقا عیسی امینی صاحب نے مجلس کی فعالیت بتائی ۔ان کے بعد بلوچستان کے صوبائی تربیتی امور کے مسئول حجۃالاسلام و المسلمین ولایت حسین جعفری صاحب نے بلوچستان اور کویٹہ کے حالات ، انتخابات میں مجلس کے کردار اور تنظیمی فعالیت پر روشنی ڈالی ۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں۔اور مجلس کو خلوص کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ان کے بعد گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجۃالاسلام و المسلمین شیخ احمد نوری صاحب نے گلگت بلتستان کے بارے میں خصوصا انتخابات ،سی پیک اور آئندہ مجلس اور تشیع کی ذمہ داریوں کی نشاندھی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا" کہ ہمیں آئندہ آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہت فعالیت کی ضرورت ہے۔ اور پاکستان میں ہماری امیدوں کا مرکز قم کے طلاب اور علماء کرام ہیں"۔ان کے علاؤہ مجلس وحدت جی بی کے سیکرٹری اطلاعات برادر میثم اور ضلع کھرمنگ کے سیکرٹری جنرل حجۃالاسلام و المسلمین شیخ اکبر رجائی نے بھی شرکاء کے سوالات کے جوابات دینے۔