وحدت نیوز (فرینکفرٹ) کسی بھی دینی مرکز، مدرسہ یا پھر مسجد و امام بارگاہ کی مسؤلیت اور ذمہ داری کا تعین عوامی مومنین و مومنات کی راۓ کے مطابق جمہوری طرز فکر پر ہونا چاہیے تاکہ عوام کو محور قرار دے کر ذمہ دار افراد کا تعین کیا جاسکے. اس سلسلے کو مد نظر رکھتے ہوۓ کمیونٹی ارکان فرینکفرٹ ملت تشیع نے پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ رجسٹرڈ کے پہلے آزادانہ انتخابات خفیہ راۓ شماری کے طرز پر اتوار 10.02.2019 کو دن 3 سے 6 بجے کے درمیان فرینکفرٹ کے میٹرو پولیٹن ہال میں منعقد کرائے گئے. جس میں مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے حق راۓدہی استعمال کیا اور آئندہ 5 سال کے لئے قیادت و ذمہ دار افراد کا تعین کیا۔
پاک حیدر ی ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ میں صدر ،سید صبور نقوی ، نائب صدر ، سید صفدر عباس ، جنرل سیکرٹری ، شاہد علی خان ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، زین اختر، فنانس سیکرٹری ، سید ابرار الحسن ، ڈپٹی فنانس سیکرٹری غضنفر حسین اور پریس سیکرٹری ، علی ذیشان شامل ہیں جنکو 156 ووٹ ملے جبکہ مخالفت میں 3 ووٹ آئے. نئی کابینہ اس بات کا پر عزم ارادہ رکھتی کہ دیار غیر میں جوانوں اور بچوں بالخصوص تربیت اولاد کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گی. انشاءاللہ مستقبل قریب میں انجمن کے عہدیداران پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ مجلس وحدت مسلمین کےسیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مجلس کے اعلیٰ عہدیداروں اور مجلس شوری کے ارکان سے ملاقات کریں گے اور انجمن پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ کی کارکردگی کے حوالے سے ان کو مطلع کریں گےیاد رہے کہ انجمن پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی قدیم جماعت ہے جس نے رسمی طور پر 1975 سے عزاداری سید الشهدا علیہ السلام کی بنیاد رکھی جو آج تک جاری ہے۔