وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سے بیاد شہدا سیمینار خصوصاً سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 24 ویں برسی منعقد کیا گیا, پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، شہدا کی یاد میں برادران نے ترانہ شہادت پڑھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا. بیاد شہدا سیمینار سے قائد وحدت، ناصر ملت حجۃالاسلام و المسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری (حفظ اللہ) نے خصوصی خطاب کیا. انھوں نے اپنے خطاب میں شہدا ملت، خصوصاً شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی اور شہید کے افکار پہ روشنی ڈالی اور اسکے ساتھ ساتھ علماء کرام اور طلاب کی ذمہ داریوں کے حوالے سے مفصل گفتگو کی. سیمینار میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی صاحب کے ساتھ ساتھ المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی اصفہان کے طلاب، علماء کرام نے مثالی اور بھر پور انداز میں شرکت کی۔