وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین قم کے زیر انتظام مدرسہ امام خمینی ؒ میں ایک احتجاجی نشست منعقد ہوئی۔جس میں سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم قم حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری نے مختلف ممالک کے طلاب کرام کو پاکستان میں تکفیری ٹولوں کی کاروائیوں سے آگاہ کیا ۔انہوں نے اس موقع پر حکومت پاکستان کی مجرمانہ خاموشی کی بھرپور مذمت بھی کی اور مختلف ممالک کے طلاب سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری کی بھرپور اخلاقی مدد کرنے کی اپیل کی۔