وحدت نیوز ( اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان نے کابینہ کا اعلان کردیا، کابینہ کا اعلان ایک تقریب میں کیا گیا جس کی صدارت سیکرٹری جنرل سید محمد تقی زیدی نے کی۔ کابینہ میں مولانا تصور علی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، مولانا شجاعت علی سیکرٹری روابط، سیکرٹری نشرواشاعت آل حسن، سیکرٹری شعبہ عزادری عسکری رضا، سیکرٹری اُمور شہداء محسن مختار فانی، سیکرٹری تعلیم مولانا شجاعت علی، سیکرٹری مالیات جواد حسین، معاون مجالس و منقبت خواں و نوحہ خوان ابوذر جعفری شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل اصفہان سید محمد تقی زیدی نے کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں وحدت کو ضروری قرار دیا ہے اس لیے رہبر کے حکم پر ہم سب کو لبیک کہنا چاہیے اور اس پر عمل بھی کرنا چاہیے۔ اس سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کوئی آپ کے خلاف مکر کرتا ہے تو اُس کو اللہ پہ چھوڑ دو۔ وہ سب سے بہتر انتقام لینے والا ہے۔
شام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تقی زیدی کا کہناتھا کہ بہت جلد قائد مقاومت سید حسن نصراللہ کا وہ وعدہ جو اُنہوں شام کی عوام اور دنیا سے کیا تھا پورا ہوتا دکھائی دے گا۔ دنیا کے تمام دہشتگردوں کو شام میں عبرتناک شکست ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم ہر اُس پاکستانی کی مذمت کرتے ہیں جو طالبان سے مذاکرات کا خواہاں ہے۔ جو طالبان سے مذاکرات کی باتیں کرتے ہیں کیا وہ پاک فوج، پولیس، رینجرز اور شہداء کو بھول گئے ہیں جو طالبان سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اصل میں وہی طالبان ہیں۔
جو طالبان سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اصل میں وہی طالبان ہیں، سید محمد تقی زیدی