وحدت نیوز (قم) حوزہ عملیہ قم ایک عظیم نعمتِ الٰہی ہے اور خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس نعمت الٰہی سے بھرپور استفادہ کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار حجۃ الاسلام غلام حر شبیری نے ایم ڈبلیو ایم قم کی کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اس موقع پر شہیدِ مِنیٰ حجۃ الاسلام ڈاکٹر غلام محمد فخرالدّین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید نے حوزہ علمیہ سے بھرپور استفادہ کیا اور اپنی مختصر زندگی میں دین و ملت کے لئے عملی جہاد کیا ہے،انہوں نے کہا کہ جو لوگ شہید سے محبت کا دم بھرتے ہیں انہیں چاہیے کہ شہید کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کریں۔