شہید اعتزاز حسن نے شجاعت و بہادری کی بہترین مثال قائم کی،علامہ غلام محمد فخرالدین

17 January 2014

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدسہ کے سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے کہا ہے کہ شہید اعتزاز حسن نے ہمت اور بہادری کی عظیم مثال قائم کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے وحدت ہائوس قم میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ فخرالدین نے ہنگو کے طالب علم شہید اعتزاز حسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی شھادت کو شجاعت اور بہادری کی بہترین مثال قرار دیا اور لواحقین سے تعزیت کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان سے علم دشمن دہشتگردوں کے خلاف فوری اور منظم کارروائی کا مطالبہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree