سعودی حکمران جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے صیہونی ریاست کے ادھورے خواب کی تکمیل چاہتے ہیں ، خواہر شکیلہ

29 April 2015

وحدت نیوز (گلگت) جنگ بندی کا اعلان یمن کے مظلوم عوام کی فتح ہے ، 27 دنوں تک مظلوم یمنی عوام کو جارحیت کا نشانہ بنانے والے سعودی حکمرانوں کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے واضح ہوگیا۔سعودی حکمران جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے صیہونی ریاست کے ادھورے خواب کی تکمیل چاہتے ہیں اور مسلم دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر مشرق وسطی کو فتنے کی آگ میں دھکیلنا چا ہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خواتین ونگ کی سیکرٹری سیاسیات خواہر شکیلہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ 27 روزہ جنگ میں سعودی اور اس کے اتحادیوں کو رسوائیوں اور بد نامیوں کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور پارلیمنٹ کے فیصلے سے سعودی شہنشاہوں کی تمام امیدوں پر پانی پھرگیا اور وہ مظلوم یمنی عوام کی استقامت نے ان کے چہرے سے نقاب الٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن کے عوام مسلمان ہیں اور وہ حرمین شریفین کی بیحرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتے اور اگر حرمین شریفین کو کوئی خطرہ لاحق ہے تو وہ خود سعودی حکمرانوں اور ان کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے جو عراق اور شام میں بیگناہ انسانوں کے قتل عام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت تمام مسلمانوں پر واجب ہے لیکن میر سوال یہ ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت احترام کے جھوٹے دعویدار اس وقت کہاں تھے جب رسول اسلام کی آل پاک کے مقدس روضوں کی بیحرمتی کرکے انہیں مسمار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت میں یمن کے مظلوم عوام کی حمایت میں ریلی نکالنے پر مجلس وحدت کے رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹی ایف آئی آر بد نیتی پر مبنی ہے اور طارق قنبری کی گرفتاری بلا جواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت رنگ و نسل مذہب سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کررہی ہے اور تمام مظلوم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے جو پوری دنیا کے مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے چاہے وہ فلطین و لبنان ہو یا کشمیر و افغانستان یا شام ،عراق و یمن۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree