وحدت نیوز(ہری پور) ایم ڈبلیوایم خیبر پی کے شعبہ خواتین کے تحت ہری پور، کوہاٹ اور ہنگو میں تنظیم سازی کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوری 2015ء وحدت ہاوس لاہور میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا ایک نمائندہ اجتماع ہوا، جس میں راجہ ناصر عباس سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم نے شرکت کی، مذکورہ اجلاس میں مسز راضیہ جعفری جن کا تعلق ہری پور سے ہے کو صوبہ خیبر پی کے شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا اور انہیں ٹاسک دیا گیا کہ صوبہ بھر میں خواتین سیل کی تنظیم سازی کا کام مکمل کیا جائے۔ ان احکامات کی روشنی میں تین روزہ تنظیمی دورہ ترتیب دیا گیا، شعبہ خواتین کی تنظیم سازی کا آغاز ہری پور سے کیا گیا، جہاں پہلے مرحلے میں ممبرسازی کی گئی اور بعد ازاں متفقہ رائے سے مسز واجد علی شاہ سیکرٹری جنرل اور مسز مجاہد شاہ کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا۔ کوہاٹ اور ہنگو میں شعبہ خواتین کی یونٹ سازی پر بھی کام کا آغاز کر دیا گیا۔