وحدت نیوز(راولپنڈی) خواہر سیدہ زہراء نقوی مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی زیر صدارت راولپنڈی میں شعبہ خواہران کا ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن کی فعال خواہران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کی کابینہ کا انتخاب عمل میں آیا ۔
اجلاس میں نامزد ڈویژنل کابینہ کا اعلان بھی کیا گیا ۔ نئی کابینہ میں شامل جن خواہران کو منتخب کیا گیا ان کے اسماء گرامی اور ذمہ داریا ں یہ ہیں محترمہ سیدہ قندیل زہراء کاظمی کو ڈویژنل سیکرٹری جنرل راولپنڈی ،محترمہ سیدہ سمن زہراء نقوی صاحبہ کو نشرواشاعت اور محترمہ سیدہ راضیہ رضوی صاحبہ کو ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری جنرل راولپنڈی ڈویژن منتخب کیا گیا ۔
ڈویژنل کابینہ کے صدارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ خواہر سیدہ زہراء نقوی صاحبہ نے کہا کہ جن خواہران کا آج کے اجلاس میں انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ان سے یہی امید ہے وہ پہلے کی طرح اب بھی بھر پور انداز میں اپنی توانائیوں کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے لئے وقف کریں گیں ۔ آج مجلس پہلے سے کہیں زیادہ اپنی حیثیت کو منو ا چکی ہے ۔ آج مجلس ایک ملت کی آواز بن چکی ہے لہذا اب ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ فعال ہو نا ہو گا ۔امید ہے کہ خواہران اپنا زینبی (س) کردار ادا کرتے ہوئے 7 اگست قائد شہید ؒ کی برسی کے پروگرام اورتحفظ پاکستان کانفرنس میں خود بھی اور دیگر خواہران کی شرکت کو بھی یقینی بنائیں گیں ۔