وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے مرکزی کابینہ کا ایک اہم اجلاس خانم سیدہ زہرا نقوی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین کی صدارت میں آج واپڈا ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا. اجلاس میں مرکزی ممبران خواہر زہرا شیرازی، خواہر نرگس سجاد، خواہر لبانہ کاظمی، خواہر فرحانہ گلزیب، خواہر زہرا جبین اور خواہر سیماب حسن نے شرکت کی اور شعبہ خواتین سے مربوط امور کا جائزہ لیا گیا. افزون بر ایں، اجلاس میں شعبہ خواتین کو مزید فعال بنانے کے لئے حکمت عملی طے کی گئی اور ممبران کو احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے پر تاکید کی گئی. آج کے اس اہم اجلاس میں حریم ولایت کے نام سے سالانہ مجلہ شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا.
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ احمد اقبال رضوی نے اس اجلاس میں خصوصی شرکت کی ان کے ہمراہ برادر ظہیر کربلائی بھی موجود تھے جنہوں نے مجلہ حریم ولایت کے حوالے سے خصوصی راہنمائی کی۔
خانم سیدہ زہرا نقوی کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ کا اجلاس