وحدت نیوز(جہلم ہڈالہ سیداں) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی اور مرکزی سیکرٹری وحدت یوتھ ڈاکٹر مولانا محمد یونس حیدری نے اج ضلع جہلم تحصیل ہڈالہ سیداں کا دورہ کیا جہاں مقامی زعماء ، عمائدین اور علماء سے ملاقاتیں کیں اس موقعہ پر ہڈالہ سیداں میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی یونٹ سازی کی گئی اور مقامی خواتین کی میٹنگ میں متفقہ طور پرخانم سیدہ عقیلہ رضوی کو یونٹ کی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ۔
علامہ سید مبارک علی موسوی نے حلف لیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی قوم و ملت کی تعمیر و ترقی میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں تو قومیں سربلند اور سرفراز ہوتی ہیں ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا شعبہ خواتین ملت سازی میں بھر پور کردار ادا کر رھا ھے اور ھمارا عزم ھے کہ ملک بھر میں شعبہ خواتین مردوں کے برابر فعالیت کا مظاپرہ کرے ، اجلاس سے وحدت یوتھ کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر مولانا یونس حیدری نے بھی خطاب کیا ، جہلم کے دورہ پر گئے وفد نے مقامی شیعہ راہنماؤں سید وسیم عباس زیدی ، مولانا راجہ محسن علی قمی سے بھی ملاقاتیں کیں۔