وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی و سوشل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد مرکزی سیکریٹریٹ میں کیا گیا جس میں ملک بھرسے تنظیمی خواہران نے شرکت کی،ورکشاپ سے مرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین خانم سیدہ زہرا نقوی نے تاریخی حوالے سے خواتین کے مثبت کردار پر بھی روشنی ڈالی،ڈاکٹر محمد یونس سیکرٹری وحدت یوتھ پاکستان نےحالات حاضرہ،خواہر ام البنین زہراء نے میڈیا رپورٹس اور اس کی افادیت کے موضوع پر لیکچر دیا، برادر شجاعت نے ورکشاپ میں سوشل میڈیا کے استعمالات،گرافکس ڈیزائنگ اور فوٹوگرافی کے موضوع پربذریعہ ملٹی میڈیا لکچر دیا۔تربیتی و سوشل میڈیا ورکشاپ کے آخری مقرر علامہ اعجاز حسین بہشتی تھے جنہوں نے غیبت کبریٰ میں شیعوں کی ذمہ داریاور امام حسن عسکری ؑ کا ابن بابویہ اور شیعوں کے نام پیغام پر روشنی ڈالی۔
خواہر سیدہ زہرا نقوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہر دور میں خو اتین نے معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور تاریخ گواہ ہے کہ خواتین اس مثبت کردارکے بغیر کسی قوم نے ترقی نہیں کی لہذا ہمیں اپنی ذمہ داری کو سمجھنا اورنبھانا ہو گا۔ہماری خواتین میں بہت زیادہ توانائیاں موجود ہیں جنہیں بروکارلا کر معاشریہ سازی میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔
خواہر ام البنین زہراء نے میڈیا ایورنس پر لکچر دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دور میڈیا پروپگنڈے کا دور ہے ہم نے فتنے کے خلاف اپنا کردا کرنا ہے اور سوشل میڈیا کا استعمال کیسے کرنا ہے تاکہ ہم اس کے منفی اثرات سے نا صرف خود کو محفوظ رکھ سکیں بلکہ اپنی آنے والی نسل کو اس کے برے اثرات سے بچا سکیں۔وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جس میں مثبت تبلغات کا رواج پایا جاتا ہو۔ہمیں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور افادیت سے بھرپورفائدہ اٹھانا چاہیے۔ورکشاپ کے آخر میں محترمہ نرگس سجاد نقوی سیکرٹری تربیت شعبہ خواتین ایم ڈبلیو ایم نے شرکائے ورکشاپ کا شکریہ ادا کیا۔