وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی نے "استحکامِ پاکستان و امامِ مہدی عج کانفرنس" 21 مئی نشتر پارک، کے سلسلے میں بھر پور انداز میں ملت کی خواتین میں عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے خواہر ام البنین مرکزی معاون خواہر زہرہ نقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین پاکستان ، خواہر تفسیر اور ضلع کورنگی کی جنرل سیکرٹری خواہر ثروت زہرہ کیساتھ ضلع کورنگی کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر خواتین کے اجتماعات میں "استحکامِ پاکستان و امام مہدی عج کانفرنس" کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔خواتین نے انشاء اللہ 21 مئی کو "استحکامِ پاکستان و امامِ مہدی کانفرنس " میں اپنی شعوری بیداری اور کنیزانِ سیدہ س و کنیزانِ زینب س ہونے کا بھر پور ثبوت دیتے ہوئے بمعہ اپنے اہل و اعیال کے شرکت کرنے کا اعلان بلند تر نعروں سے دیا اور مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی خواہران کی حوصلہ افزائی کی۔جن میں عوامی کالونی، مرکزی امام بارگاہ الحسینی، ناصر کالونی شامل ہیں ۔عوامی رابطہ مہم کیساتھ ہی ان علاقوں میں یونٹ سازی کی بنیاد بھی رکھی گئیں۔اسکے علاوہ ضلع کورنگی کی جنرل سیکرٹری خواہر ثروت اب بھی مسلسل عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اپنے علاقے کے دورہ جات میں مصروف ہیں۔