مہدیؑ برحق کانفرنس پاکستان کے استحکام وخوشحالی کیلئے نئی نوید ثابت ہوگی،محترمہ قندیل کاظمی

28 July 2017

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی شعبہ خواتین کا ایک اہم اجلاس سیکرٹری جنرل قندیل زہرا کاظمی کی زیر صدارت ہوا۔جس میں بتایاگیا کہ شہید قائد عارف حسینی کی 29 ویں برسی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔برسی کا انعقاد 6اگست 2017 بروز اتوار ’’مہدی ؑ برحق کانفرنس‘‘ کے عنوان سے اسلام آباد میں ہو گا۔جس میں شعبہ خواتین کی طرف سے بھرپور شرکت کی جائے گی۔۔اجلاس میں برسی کے سلسلے میں موثر رابطہ مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔خواتین کو لانے لے جانے کے لیے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ برسی پر لانے لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ اور طعام کا بروقت اور مناسب بندوبست کیا جائے گا اوریہ خیال رکھا جائے گا کہ خواتین شرکا کو کسی قسم کی کوئی مشکل درپیش نہ ہو۔

قندیل زہرا نے کہا کہ شہید قائد کی محبت قوم پر قرض ہے جسے قائد کے مشن پر قائم رہ کر ادا کرنا ہو گا۔قائد حسینی کا وجود اس قوم اور ملک کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تھا۔وہ ایسے باعمل اور جرات مند قائد تھے جن کا کردار ان کے گفتار کی تصدیق کرتا رہا ۔شہید عارف حسینی وطن عزیز میں اخوت و اتحاد کے داعی تھے۔اتحاد امت کے لیے ان کی کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔عالم استعمار ان کے جرات مندانہ افکار سے خائف تھا۔اقوام عالم اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ وحدت امت وہ واحد ہتھیار ہے جس سے اسلام دشمن عناصر کے ناپاک ارادے خاک میں ملائے جا سکتے ہیں۔انہوں نے وحدت و اخوت کے علمبردار شہید قائد کو اپنی راہ ہٹانے کے لیے پاکستان میں موجود اپنے ہم نواؤں کا سہارا لیا۔قائد عارف حسینی کی شہادت اس ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان ثابت ہوا۔مجلس وحدت مسلمین شہید قائد کے مشن کو لے کر میدان عمل میں نکلی ہے۔حق کی آواز پر لبیک کہنے کے لیے پوری قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ان تکفیری گروہوں کے خلاف مثبت اقدامات کیے جائیں گے جو ملک میں تفرقہ کی آگ لگانے کے لیے سازشوں میں مصروف ہیں۔آج ہر قومی ایشو پر سنی بھائی ہمارے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں جو شہید عارف کے مشن کی تکمیل کی واضح ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ 6اگست کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جڑواں شہروں کی خواتین اپنے بچوں کے ہمراہ بھرپور انداز میں پورے قومی جذبے کے ساتھ شریک ہوں گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree