قصورمیں بربریت کا نشانہ بننے والی زینب کی حمایت میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے تحت ملک گیر احتجاج

19 January 2018

وحدت نیوز (کراچی/اسلام آباد/فیصل آباد/راولپنڈی/ہری پور/ حیدر آباد/ کوئٹہ) قصور میں سات سالہ معصوم بچی زینب کے عصمت دری کے بعد بہیمانہ قتل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی کی ہدایت پر 12تا 18جنوری ملک بھر میں ’’ہفتہ ناموس زینب ‘‘منایاگیا، اس حوالے سے کراچی، راولپنڈی، ہری پور ، فیصل آباد، حیدر آباد، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں  پریس کلب  پر احتجاجی مظاہرے کیئے گئے اورشرکاء اور مقررین کی جانب سے   زینب کے قاتل کی گرفتاری اور سخت سزاکا مطالبہ کیا گیا،کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرانقوی اور ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ننھی زینب کا سفاکانہ قتل بربریت اور انسانی وحشی پن کی بد ترین مثال ہے، اس سنگین ظلم پر مذمت، افسوس جیسے الفاظ بہت بے وقعت ہیں،اس المناک واقعہ نے جہاں پاکستان کے ہر فرد کو اضطراب اور دکھ میں مبتلا کیا ہے وہاں عالمی سطح پر وطن عزیز کے وقار کو بھی نقصان پہنچایا ہے، اسی قصور شہر میں کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے13واقعات رونما ہوئے لیکن ایک بھی مجرم گرفتار نہیں، ایک ہفتہ ہونے کو ہے اب تک زینب کے قاتل کا قانون کی گرفت میں نا آنا پنجاب حکومت کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے فوری مستعفیٰ ہوجائیں، ریاست معصوم بچوں کے ساتھ عظمت دری اور قتل جیسے سنگین جرم میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت قانون سازی کرے۔

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کے تحت پریس کلب کے باہر قصور میں ننھی زینب کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، خواتین و معصوم بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی سیکریٹری جنرل محترمہ قندیل کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے زیب کے قاتل کی فوری گرفتاری اور اسے نشان عبرت بنانے کامطالبہ کیا، آخر میں زینب سے اظہار یکجہتی کیلئے شمع روشن کی گئیں۔

 ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع فیصل آباد کے تحت چوک دھوبی گھاٹ پر قصور میں ننھی زینب کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، خواتین و معصوم بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ فرحانہ گلزیب نے خطاب کرتے ہوئے زیب کے قاتل کی فوری گرفتاری اور اسے نشان عبرت بنانے کامطالبہ کیا، آخر میں زینب سے اظہار یکجہتی کیلئے شمع روشن کی گئیں۔

قصور میں زینب کے بہیمانہ قتل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع ہری پور صوبہ خیبرپختونخوا کے تحت پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ راضیہ جعفری ایڈوکیٹ اور محترمہ بینہ شاہ نے شرکاء سے خطاب کیا، بڑی تعداد میں خواتین کارکنان نے شرکت کی ، مقررین نے  زینب کے قاتلوں کو نشان عبرت بنانے اور سفاک درندوں کے خلاف سخت قانون سازی کا مطالبہ کیا۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کوئٹہ ڈویژن  ننھی زینب کی عصمت دری اور قتل کے لرزہ خیر سانحے کے خلاف احتجاج اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا  جس میں مقررین نے  زینب کے قاتلوں کو اب تک سزانا دینے کی پرزور مذمت  کی  اور واقعہ کو حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت قرار دیا، اس موقع پر خواتین سمیت چھوٹے بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر زینب کے قاتل کو قرار واقعی سزادینے کا مطالبہ درج تھا۔

 مجلس وحدت مسلمین  شعبہ خواتین ضلع حیدرآبادکے زیر اہتمام ننھی زینب کی عصمت دری اور بہیمانہ قتل کے خلاف سادات کالونی  میں دفتر جانثاران حسین علیہ السلام کے سامنے احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا اور زینب کی یاد میں شمع روشن کی گئیں ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا گل حسن مرتضوی اور سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع حیدر آباد محترمہ عظمیٰ تقوی نےشرکاء سے  خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوتی بچوں کے اغواء، زیادتی اور قتل کی وارداتیں عالمی سطح پر وطن عزیز کی بدنامی کا باعث ہیں ، افسوس کا مقام ہے کہ دو ہفتے گذرجانے کے باجود اب تک زینب اور اس سے قبل قتل کی گئی بچیوں کے قاتلوں کو اب تک سزانہیں دی گئی، اس موقع پر خواتین اورمرد کارکنان سمیت بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree