وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباشعبہ خواتین کے زیر اہتمام تعلیم بالغاں کیلئےسندھ کےپہلے ام ابیھا ع اسکول کے قیام کا ایک سال مکمل ہوگیا، ایم ڈبلیوایم ضلع حیدرآبادشعبہ خواتین کی سیکریٹری جنرل محترمہ عظمیٰ تقوی اورایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری روابط محترمہ سیمی نقوی کی کاوشوں سے قائم ام ابیھا ع اسکول برائے تعلیم بالغاں گزشتہ ایک سال سے درس وتدریس کے فرائض انجام دے رہا ہے ، شکر الحمدللہ رب عزوجل جاری وساری ہے ،اگر تمام ممبران اپنے یادوں کے دریچوں کو کھولیں تو آپ سب کو یاد ھوگا کہ گرلز گائیڈ کا پہلا یونیفارم حیدرآبا میں بنایا گیا تھا اور الحمدللہ آج پورے پاکستان میں وحدت گرلز گائڈوہی یونیفارم زیب تن کرتی ہیں اور قابل تحسین ہے کہ محترمہ سیمی نقوی نے چند مخیر حضرات کے تعاون سے تعلیم بالغاں ام ابیھااسکول حیدرآباد کا یونیفارم بھی تیار کروایاہے، خدا وند متعال کے تہہ دل سے ممنون ہیںکہ یہ کام پایہ تکمیل تک پہنچا ،خداوند منظور اور مقبول فرمائے آمین ۔