وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی کی جانب سے ضلع لاھور کے تمام یونٹس کے لیے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل لاھور محترمہ حنا تقوی نے تفصیلاً ایم ڈبلیو ایم کے موقف اور اھداف کو بیان کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ایم ڈبلیوایم کو ئی فرقہ وارانہ جماعت نہیں بلکہ مسلم وغیر مسلم کے حقوق کی محافظ جماعت ہے اور ملک پاکستان میں اپنے حقوق کی جنگ لڑنا اور اپنی شناخت برقرار رکھنے کے لیے اس پلیٹ فارم کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ ہم سب نے مل کر اس جماعت کو امام زمانہ علیہ السلام کی قیادت میں چلانا ہے۔ محترمہ عظمی نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ضلع لاھور نے تمام یونٹس کی شرکاء خواتین کو تاکید کی وہ اپنے اپنے علاقے میں ہفتہ وار یا ماہ وار دعائے کمیل، حدیث کسا اور درس و تدریس کا سلسلہ جاری کریں نیز نیمہ شعبان اور رمضان کی شب قدر کی راتوں میں اجتماعی اعمال بجا لائیں اور یوم القدس کی ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔