وحدت نیوز(حیدرآباد) مدرسہ ام ابیھا و تعلیم بالغاں سکول میںمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ جشن مولود کعبہ سے مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیمی نقوی صاحبہ نے خطاب کیا، انہوں نے امام علیؑ کے نہج البلاغہ میں موجود کلمات کی وضاحت کرتے ہوئے کہادنیا میں دو طرح کے عمل کرنے والے پائے جاتے ہیں۔ایک وہ ہے جو دنیا میں دنیا ہی کے لئے کام کرتا ہے اوراسے دنیا نے آخرت سے غافل بنادیا ہے وہ اپنے بعد والوں کے فقر سے خوفزدہ رہتا ہے اور اپنے بارے میں بالکل مطمئن رہتا ہے ۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ساری زندگی دوسروں کے فائدہ کے لئے فنا کر دیتا ہےاور ایک شخص وہ ہوتا ہے جو دنیا میں اس کے بعد کے لئے عمل کرتا ہے اوراسے دنیا بغیر عمل کے مل جاتی ہے۔وہ دنیا و آخرت دونوں کو پالیتا ہے اوردونوں گھروں کامالک ہو جاتا ہے ۔ خدا کی بارگاہ میں سر خرو ہوجاتا ہے اور کسی بھی حاجت کاسوال کرتا ہ تو پروردگار اسے پورا کردیتا ہے۔