ڈسٹرکٹ جیل گلگت میں مقید علی رحمت کی رحلت ریاستی دہشت گردی ہے،محترمہ سائرہ ابراہیم

09 April 2019

وحدت نیوز(گلگت) ڈسٹرکٹ جیل گلگت میں مقید علی رحمت کی رحلت ریاستی دہشت گردی ہے ۔علی رحمت کو بلاجواز رینجرز قتل کیس میں ملوث کرکے فوجی عدالت سے سزا دلوائی گئی ۔ملک کی عدالتیں انصاف کی فراہمی میں ناکام دکھائی دے رہی ہیں اور مجرم آزاد اور بیگناہ سزائیں کاٹ رہے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا ہے کہ قیدی علی رحمت اسیر بغداد امام موسی کاظم علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔خانوادے سے دلی ہمدری اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔شہید علی رحمت دل کے عارضے میں مبتلا تھے جنہیں علاج کی سہولت نہ دینا انتہائی ظلم اور زیادتی ہے اور حکومت نے بیلنس پالیسی کے تحت ان بیگناہ افراد کورینجرز قتل کیس میں ملوث کرکے فوجی عدالت سے سزادلوائی ہے جو کہ انصاف کے تقاضوں کے صریحاً خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی جیل میں کئی اور قیدی اپنی بیماریوں سے جنگ لڑرہے ہیں جنہیں علاج کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔حکومت ظلم وبربریت کی نئی مثالیں رقم کررہی ہے جو حکومت کے اپنے حق میں بہتر نہیں،لہٰذاحکومت تعصب کی روش ترک کرے اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے تمام بیمار قیدیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree