اگر دنیا محمد و آل محمد علیھم السلام کی سیرت اپنا لیتی تو شرق و غرب میں کسی پر ظلم نہ ہوتا ، محترمہ نرگس سجاد

28 May 2019

وحدت نیوز(مری) جامعہ آمنہ بنت الھدی بھمروٹ سیداں مری بمناسبت شہادت امیر المومنین حضرت علی علیہ سلام مجلس عزا کا انعقاد ہوا جس سے پرنسپل جامعہ آمنہ بنت الھدی اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری ساسیات محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری ،محترمہ تغزل شاداب  اور محترمہ  سیدہ ماریہ بتول جعفری نے خطاب کیا۔

محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولا کائنات کی ہستی زندگی کے ہر شعبے میں ہمارے لئے نمونہ عمل ہے اگر دنیا محمد و آل محمد علیہ سلام کی سیرت اپنا لیتی تو شرق و غرب میں کسی پر ظلم نہ ہوتا مسلم حکمرانوں کو یہود و نصاریٰ کی غلامی چھوڑ کر قرآن و اہلبیت علیہ سلام کو اپنے لیے ماڈل بنائیں پاکستان کی تحریک ہی لا الہ الااللہ کی بنیاد پر چلائی گئی پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الااللہ لیکن بدقسمتی سے قائد اعظم کی ناگہانی وفات کے بعد حکمران اشرافیہ نے پاکستان کی سمت ہی تبدیل کردی  ۔

ان کا کہنا تھا کہ جس اسرائیل کو قائد اعظم محمد علی جناح نے عرب اور اسلامی دنیا کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دیا تھا آج پاکستان میں بھی اسے تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں ہم یہ بات ببانگ دہل کہتے ہیں کہ جب تک قائد اعظم اور اقبال کے نظریاتی وارث موجود ہیں اسرائیلی نجس وجود کو پاکستان کی مقدس سرزمین سے تسلیم نہیں کرنے دیں گے سیرت امیرالمومنین ع کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  کیونکہ مولا علی علیہ سلام کے غلاموں کی سیرت ہی یہی ہے کہ ہم ہر ظالم کے دشمن اور ہر مظلوم کے حامی تھے ہیں اور رہیں گے ۔

انھوں نے کہا کہ بفرمان امام خمینی رضوان اللہ علیہ یوم القدس یوم الاسلام ہے انشاء اللہ اس ماہ رمضان کے جمعۃ الوداع کو پہلے سے بڑھ کر شایان شان طریقے سے منائیں گے میری ماؤں بہنوں بیٹیوں سے گزارش ہے کہ ہوم القدس کے موقع پر ریلیوں میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree