وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے فلاحی پراجیکٹ مدرسہ و تعلیم بالغاں ام ابیھا سکول ضلع حیدرآباد میں سالانہ امتحان و تقریب تقسیم انعامات و عیدی منعقد ہوئی۔ اس سال امتحانات میں ۶۷ بچیوں نے حصہ لیا جس میں ۱۳ خواتین اور بچیوں نے پوزیشن حاصل کیں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت محترمہ عظمی تقوی ، مرکزی رابطہ سیکرٹری محترمہ سیمی نقوی اور محترمہ فضہ بتول نے انعامات تقسیم کیے۔
مدرسہ و تعلیم بالغاں ام ابیھا سکول میں خواتین اور بچیوں کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے اسکے علاوہ سال بھر میں ہونے والی مختلف مناسبات اور مواقع پر محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے ماہ محرم الحرام میں مجالس ، اعمال شب عاشور و روز عاشور ، اعمال نیمہ شعبان و شبہائے قدر ، نماز آیات و دیگر کی باجماعت ادائیگی اور ہر معصوم ع کے ولادت و شہادت کے موقع پر میلاد و مجلس کا اہتمام کیا جاتا ہے اس کے علاوہ دیگر فلاحی امور جیسا کہ ہسپتال و یتیم خانہ کا دورہ اور مریضوں میں پھول اور تحائف تقسیم کرنا یتیم بچیوں کی شادی کے اخراجات اٹھانے میں معاونت کرنا جیسے امور بھی انجام دیے جاتے ہیں۔ ادارے کی زیر سرپرستی معصومہ قم ع گرلز گائیڈ کا دستہ حیدرآباد میں عزاداری و مجالس کے موقع پر اپنی بھرپور خدمات انجام دیتا ہے۔