وحدت نیوز(ٹنڈوباگو) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رابطہ سیکرٹری محترمہ سیمی نقوی واور معاون مرکزی رابطہ سیکرٹری محترمہ غزالہ جعفری نے ضلع ٹنڈو باگو جو کہ تین ماہ قبل تشکیل دیا گیا تھا ، کا دورہ کیا اور اگلے تین ماہ کا تنظیمی برنامہ ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ سوائ اور رابطہ سیکرٹری محترمہ رقیہ کو دیا گیا ۔
مرکزی رابطہ سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیمی نقوی نے اراکین سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ماہ محرم الحرام نزدیک ہے ان ایام عزا کو بھرپور طریقے سے منایا جاے اور اپنی مجالس کے موضوع “غیبت امام زمانہ عج میں خواتین کی ذمہ داریاں “ منتخب کیا جائے جس میں تربیت اولاد اور خواتین کا میدان سیاست میں کردار کو بیان کیا جائے یوم علی اصغر ع کی طرح ماہ صفر کے پہلے جمعے کو یوم سکینہ ع کے عنوان سے منایا جائے جس میں بچیوں کو احکام شرعی سے آگاہ کیا جائے اور کردار جناب سکینہ سلام اللہ علیھا سےروشناس کروایا جائے۔
اس موقع پر مرکزی معاون رابطہ سیکرٹری محترمہ غزالہ جعفری کا کہنا تھا کہ چھوٹے بچوں کیساتھ نوجوان بچیوں کی فکری و تعمیری تربیت کی اشد ضرورت ہے یوم سکینہ س کے عنوان سے کوئز پروگرامنعقد کیے جائیں اور نوجوان بچیوں کے لیے اھلبیت علیھم السلام کی خواتین کو بطور نمونہ پیش کریں نیز بچوں میں اسلامی کتب کے مطالعے کی تشویق دلائ جائے۔