ناصران ولایت کانفرنس میں کنیزان زینب ؑ کی شرکت مثالی ہوگی ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین

20 July 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد علامہ عارف الحسینیؒ کی 31ویں برسی پر منعقدہ ناصران ولایت کانفرنس میں خواتین کی شرکت مثالی ہوگی ۔ ناصران ولایت کانفرنس کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ کی اراکین نے مرکزی سیکریٹریٹ میں چیئرمین ناصران ولایت کانفرنس ومرکزی سیکریٹری امور تعلیم برادر نثار فیضی سے ملاقات کے دوران کیا۔

نثار فیضی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہید قائد کی یاد ہمارے دلوں میں تروتازہ ہے۔ گذشتہ ایک دہائی سے شہید قائد کی برسی پر ایم ڈبلیوایم کی جانب سے منعقدہ مرکزی اجتماع کی کامیابی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کردار بھی قابل تحسین رہاہے ۔امید ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کنیزان زینب ؑ کی شاندار شرکت ناصران ولایت کانفرنس کے شایان شان انعقاد میں اہم کرداراداکرے گی۔ا س موقع پر برسی شہید قائد میں خواتین کی بھرپور شرکت کے سلسلہ میں منظم رابطہ مہم کی حکمت عملی بھی مرتب کی گئی۔

اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گل زیب ، مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد، مرکزی سیکرٹری مالیات محترمہ قرہ العین ، مرکزی سیکرٹری شماریات محترمہ ادیبہ فرح، مرکزی معاون سیکرٹری شبعہ جوان محترمہ قندیل مرکزی سیکرٹری آفس محترمہ بینا شاہ اور راولپنڈی ڈویژن سے خواتین نے شرکت کی اس اجلاس میں طے پایا کہ راولپنڈی سٹی محترمہ قندیل اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں محترمہ نرگس سجاد اور محترمہ فرحانہ گلزیب ناصران ولایت کانفرنس کے لیے دعوتی مہم کا آغاز کریں گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree