وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے اکتیسویں برسی قائد شھید کے حوالے سے عظیم الشان اجتماع میں خواتین کی ذیادہ سے ذیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے دعوتی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود نے پشاور کا دورہ کیا اور کانفرنس کے دعوت نامے تقسیم کیے ۔
خواتین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پشاور شہر سے قائد شھید کی بہت سی یادیں وابستہ ہیں یہ شھید کا شہر ہے لھذا پشاور سے قائد شھید کی برسی پر بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ علاوہ ازیں محترمہ فرحانہ گلزیب نے واہ کینٹ میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی کارکنان سے ملاقات کی اور کہا کہ خواتین کا میدان عمل میں اترنا بہت ضروری ہے پیام شھدا کو گھر گھر پہنچانا اور ان کی یاد تازہ کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے برسی قائد شھید کے دعوت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شھید کی برسی کے موقع ہر ان کی روح سے تجدید عہد کرنے اور ان کے افکار کو زندہ رکھنے کے لیے چار اگست بروز اتوار، ناصران ولایت کانفرنس پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ذیادہ سے ذیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔