وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے 16 تا 20 محرم الحرام خمسہ مجالس عزا بعنوان “میزان الہی” کا انعقاد مکتب قرآن و اھلبیت میں کیا گیاان مجالس عزا سے محترمہ آمنہ نقوی نے خطاب کیا آخری مجلس عزا بعنوان یوم علی اصغرؑ و سکینہؑ بارگاہ حسینیہ میں منعقد ہوئی جس میں خواتین اپنے شیر خوار بچوں اور کم سن بچیوں کے ساتھ شریک ہوئیں سبز پوشاک اور ماتھے پر سرخ پٹی باندھے بچوں اور بچیوں نے شہزادہ علی اصغر ؑ اور شہزادی سکینہ ؑ کو خراج تحسین پیش کیا ۔
محترمہ آمنہ نقوی نے خواتین سے تجدید عہد لیا کہ وہ اپنے شیر خوار بچوں اور اپنی بچیوں کی تربیت اس انداز میں کریں گی کہ امام وقت کے حضور ان کی قربانی پیش کر کے سرخرو ہو سکیں اپنے بچوں کو جناب اصغرؑ و بیبی سکینہؑ کے نام پر قربان کرنے کے لیے اور کربلا کی شیر دل خواتین کی سنت پر چلتے ہوے دین مبین کی سربلندی اور احیاء کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے آمادہ رہینگیں۔