وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری صاحبہ نے زائرین کے لئے لگائے شعبہ خواتین کی جانب موکب میں خواتین کےایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام مھدی (عج) ہم سب مسلمانوں کے امام ہیں اور وطن عزیز بسنے والے سب مسلمانوں کے نزدیک ایک بہت ہی باعظمت شخصیت اور اعلیٰ مقام کے مالک ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ سب ان کے ظہور کے منتظر ہیں۔ حتیٰ کہ غیر مذہب بھی اس امام برحق کے احترام کے قائل ہیں ۔ دادو سے تعلق رکھنے والے اس تکفیری سوچ کے مالک مجرم کو صرف گرفتار کرنے سے کچھ نہیں ہو گا ۔ اس ملعون شخص نے امام کی شان میں گستاخی کرکے کروڑوں مسلمانوں کے دل چھلنی کیے ہیں ۔ اس کو فی لفور قرار واقعی سزا ملنی چاہیے ۔
امام خمینی ؒکے فرمان پر اس سال پاکستان میں ۱۲ سے ۱۷ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت کو ہفتہ اخوت کے طور پر منایا جائے گا ۔ میں تمام خواہران سے گزارش کروں گی کہ اس دوران معاشرے میں پائی جانے والی ایسی تکفیری سوچ اور امام مہدی (عج) کی شان میں گستاخی کا مرتکب عبدالستار جمالی کے خلاف اپنی آواز بلندرکھیں اور آگاہی دیں کہ اس قسم کی گستاخانہ حرکتیں پاکستان میں انتشار کو ہوا دینے اور شیعہ وسنی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے لئےانجام دی جارہی ہیں، جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔