وحدت نیوز (لاہور) مرید کے لاھور میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات کی جانب سے مجلس ترحیم برائے سردار مدافعان حرم شھید قاسم سلیمانی کا انعقاد ھوا جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا ۔
دوران خطاب حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ھوئے ان کا کہنا تھا کہ شھید قاسم سلیمانی بہادری و شجاعت ، استقامت و جوانمری اور تواضع و انکساری کے حامل پیکر تھے جو کہ دوستوں کے لیے رحم دل اور دشمنوں کے لیے چٹان سے ذیادہ سخت تھے۔
انھوں نے کہا کہ رھبر معظم سید علی خامنہ ای نے آئی ایس او کے جوانوں کو اپنی آنکھوں کا نور قرار دیا ہے لھذا ہر انقلابی جوان کو چاہیے کہ وہ مالک اشتر رھبر شھید قاسم سلیمانی کو اپنا آئیڈیل بنائیں جو کہ فی زمانہ بہترین رول ماڈل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا آج شھید کے جسد اطہر کی تدفین کے ساتھ ہی عراق میں موجود امریکی فوجی اڈے پر سپاھیان رھبر نے حملہ کر کے انتقام سخت کا آغاز کر دیا ہے ۔یہ میزائل اسی مقام پر داغے گئے جہاں سے شھید قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں چار ھزار امریکی فوجی موجود تھے اور شھید قاسم سلیمانی کے مقدس لہو کے انتقام کی یہ معمولی سی جھلک ہے۔