وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین فیروزیاں یونٹ ھزاری جھنگ کےزیر اہتمام سالانہ جشن ولادت جناب فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کا انعقاد ھوا جس سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے خطاب کیا اپنے خطاب میں انھوں نے فضائل و سیرت جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کو بیان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں نہی از منکر کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ پورا معاشرہ آپ کے ساتھ ہو بلکہ اپنے اس واجب فریضے کی انجام دہی کے لیے تن تنہا بھی اپنے فرائض ادا کرنے کے لیے کوشاں رہنا چاہئے انھوں نے کہا کہ یہی امر بالمعروف اور نہی از منکر امام زمانہ علیہ سلام کے ظھور کے لیے مقدمات فراھم کرنے کا اسباب مہیا کریں گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ شھید قاسم سلیمانی اس دور میں اپنا بے مثال کردار ادا کر گئے اور داعش جیسے منکر اورشجرہ خبیثہ کی جڑوں کو اکھاڑ کر ان کے اھداف کی نہی کا باعث بنے ،علاوہ ازیں محترمہ معصومہ نقوی نے کوٹلی باقر شاہ میں قائم مدرسہ فاطمیہ کا دورہ بھی کیا اور ان کے سالانہ پروگرام کے حوالے سے لائحہ عمل دیا۔