انسان کمال تک نہیں پہنچ سکتا جب تک جناب فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کی چوکھٹ پر نہ جھکے، محترمہ فرحانہ گلزیب

02 March 2020

وحدت نیوز(رحیم یارخان) دور حاضر میں انسان نے مادیت میں بہت ترقی حاصل کر لی ھے اور  مادی ضروریات پوری کرنے کی اس دوڑ میں وہ معنویت سے دور ہوتا جارہا ہے اپنی خلقت کے مقصد کو فراموش کر رہا ہے خدا اور عبد کے خوبصورت تعلق کو بھلا بیٹھا ہے ایسے میں اھلبیت علیھم السلام کے ذکر کی محافل منعقد کرنا اور ان کے کردار اور اسوہ کو بیان کرنا اندھیروں اور نا امیدی کی دنیا میں روشنی اور امید کی کرن کی مانند ھے کہ جن کی پیروی کر کے انسان مادیت سے نکل کر معنوی و روحانی سفر کرتا ھے اور اپنے جسم کے ساتھ ساتھ روح کے تکامل کے لیے پرواز کرتا ھے۔

 ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ فرحانہ گلزیب نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین رحیم یار خان کے زیر اہتمام منعقدہ تیسری سیدة النساء العالمین کانفرنس سے کیا کانفرنس میں ضلع رحیم یار خان شعبہ خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر محترمہ فرحانہ گلزیب اور محترمہ کنیز فاطمہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا جس میں جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کہ کردار کی روشنی میں خواتین کے معاشرے میں مثبت کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی، کانفرنس میں سیرت زھرا ع کے عنوان سے کوئز مقابلہ بھی رکھا گیا جس میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی بچیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے کانفرنس کے اختتام پر ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع رحیم یار خان محترمہ تنویر فاطمہ نے اختتامی کلمات میں تمام شرکاۓ کانفرنس اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree