مجلس وحدت مسلمین وہ واحد جماعت ہے جس نے گلگت بلتستان کی عوام میں آئینی حقوق اور صوبے کے حصول کی جدوجہد کا شعور پیدا کیا ،محترمہ نرگس سجاد

01 November 2020

وحدت نیوز(نگر)آج تک کسی حکومت یا سیاسی پارٹی نے گلگت بلتستان کے آئینی حق کے لیے بات نہیں کی صوبہ تو دور کی بات ایک بہترین ہسپتال تک میسر نہیں گزشتہ حکومتوں کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گلگت کے اندر صرف ایک بڑا سرکاری ہسپتال موجود ہے جو کہ جدید سہولتوں سے محروم ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد نے گلگت کے علاقے نگر میں خواتین سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل گلگت محترمہ سائرہ ابراہیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں ۔

محترمہ نرگس سجاد کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو آج تک محکوم بنا کر آئینی حقوق اور اسکے مفہوم و اہمیت سے دور رکھا گیا ،انھوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین وہ واحد جماعت ہے جس نے گلگت بلتستان کی عوام میں اپنے آئینی حقوق اور صوبے کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے کا شعور پیدا کیا اور قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کی قیادت میں تمام مسائل کے حل کے لیے خطے کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل گلگت محترمہ سائرہ ابراہیم کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام جھوٹے اور کھوکھلے نعرے لگانے والی سیاسی جماعتوں اور ہر مشکل وقت میں میدان عمل میں رہنے والی جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے درمیان فرق کو پہچانیں ۔انھوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایم ڈبلیو ایم اپنی جماعت کے مفاد کے لئے نہیں بلکہ گلگت بلتستان کی عوام کے لیے کھڑی ہوئی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایم ڈبلیو ایم کے وژن کو سمجھتے ہوے قائدین کے کیے گئے فیصلہ جات پر من و عن عمل درآمد کریں تاکہ محرومین و مظلومین گلگت بلتستان کو بھی وہ ہی اختیار اور مقام حاصل ہو جو ملک کے دیگر صوبوں اور عوام کوحاصل ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree