عید میلاد النبیؐ کے موقع پر اہل ایمان کا جشن اور خوشیاں منانا مذہبی شعائر میں سے ہے ، محترمہ زھرا نقوی

29 October 2020

وحدت نیوز(لاہور)12 تا 17ربیع الاول ھفتہ وحدت کے طور پر منایا جاے جس میں شیعہ سنی مسالک کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام عام ہو پاکستان میں شر پسند عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے ملک میں شیعہ سنی مسلمانوں کو ایک دوسرے کے مد مقابل کرنے، مذہبی منافرت اور شدت پسندی کو رواج دینے کی کوششوں میں سرگرم اسلام دشمن عناصر دیکھیں گے 12 ربیع الاول کے جلوسوں میں اہل سنت و تشیع مل کر شرکت کریں گے اور اپنے پیارے نبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کو شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا ۔

انھوں نے کہا کہ ولادت با سعادت سردار کائنات خاتم الانبیاء محمد مصطفی (ص) کے موقع پر شیعہ سنی مسلمانوں کا جشن منانا اور خوشیوں کو بانٹنا دراصل رسول کریم(ص) کی ذات گرامی کو مرکز قرار دیتے ہوئے اتحاد و یگانگت کی فضا کو قائم کرے گا اور اسی اتحاد کے نتیجے میں  ملک کو در پیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ آقائے دو جہاںؐ کی ذات گرامی نے علم و نور کی ایسی شمعیں روشن کیں جس نے عرب جیسے علم و تہذیب سے عاری معاشرے میں جہالت کے اندھیروں کو ختم کر کے اسے دنیا کا تہذیب یافتہ معاشرہ بنا دیا، آپؐ نے اپنی تعلیمات میں امن ،اخوت ،بھائی چارہ ،یکجہتی اور ایک دوسرے کو برداشت کا درس دیا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ آج اگر فرانس جیسے ممالک اسلام دشمنی میں رسول اللہ ص کی شان میں گستاخی کر رہے ہیں تو اس کی بنیادی وجہ مسلم امہ کی سیرت و تعلیمات نبی کریم ص سے دوری اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا فقدان ھے انھوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم امت مسلمہ کے عظیم مفاد میں اکھٹے ہوکر آپؐ کی تعلیمات کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئےمسائل کا حل تلاش کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree