اگر ہم نے قائد اعظم کے زریں اقوال اور فرمودات کو فراموش نہ کیا ہوتا تو آج ہمارا شمار ترقی یافتہ اقوام میں ہوتا، محترمہ زہرا نقوی

25 December 2020

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی نے قائداعظم محمد علی جناح کے 145ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ باباے قوم کی مخلصانہ مدبرانہ اور ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے محکومی سے نجات حاصل کی اور آزادی کی نعمت سے بہرہ مند ہوئے۔

 انھوں نے کہا کہ اگر ہم نے قائد اعظم کے زریں اقوال اور فرمودات کو فراموش نہ کیا ہوتا تو آج ہمارا شمار ترقی یافتہ اقوام میں ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے ایک ایسی اسلامی ریاست قائم کی جہاں نہ صرف مسلمان بلکہ اقلیتیں بھی اپنے دین کے مطابق آزادانہ زندگی گزار سکیں۔ آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم بحیثیت قوم اپنے عظیم قائد کے وژن کے عین مطابق اپنے اپنے دائرہ کار میں نظم وضبط، ایمان اور اتحاد کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنے وطن عزیز کے لئے بے لوث کام کریں اور صرف اسی طریقے سے ہم بانیٔ پاکستان کی روح کو حقیقی خراجِ تحسین پیش کر سکتے ہیں۔

‎کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا یہ دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی محبت، امن اور برداشت پر مبنی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے کی ترغیب دلاتا ہے مسیحی برادری نے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا اقلیتوں کے حقوق کا احترام دین اسلام ہمیں سکھاتا ہے اور اسلامی ریاست ہونے کی بنا پر پاکستان میں اقلیتوں کو تمام تر بنیادی حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree