کابل اسکول میں ننھے بچوں پر حملہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،پارلیمانی سیکریٹری فار وومن ڈیویلپمنٹ ،کنیز فاطمہ

11 May 2021

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما ، رکن جی بی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری فار وومن ڈویلپمنٹ کنیز فاطمہ علی نے کابل میں تعلیمی مرکز سید الشہداء ؑ پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابل اسکول میں ننھے بچوں پر حملہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفاک دہشتگردوں نے ماہ مقدس رمضان میں بھی معصوم جانوں کی خون سے ہولی کھیل کر سانحہ اے پی ایس پشاور دوہرایا ہے۔عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہیے کہ ہر فورم پر اس بزدلانہ واقعے کے خلاف آواز بلند کریں اور لواحقین کو انصاف فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں تاکہ ان دہشتگردوں کی حوصلہ شکنی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن یہ نہ سمجھے کی شہادتوں سے ہم ڈر کے اپنے مقاصد سے پیچھے ہٹیں گے یہ ان کی بھول ہو گی۔شہادت ہمیں ورثے میں ملی ہے، دہشتگردوں کی اس بزدلانہ کارروائی سے ہمارا عزم و ہمت مضبوط سے مضبوط ترہوا ہےہم اور اپنے مقاصد کی حصول کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree