ایک ماہ خدا کی رضا کے حصول کیلئے روزہ و عبادات میں بسر کرنے کے بعد عید الفطر امت مسلمہ کیلئے خداوند عالم کا تحفہ ہے ، سیدہ زہرا نقوی

13 May 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان کا مقصد مسلمان کے اندر تقویٰ کی صفت پیدا کرنا ہےاور ایک مہینے میں ایسی تربیت حاصل کرنا ہے جس کا اثر سال کے باقی دنوں میں بھی نظر آئے، عید کا مقصد بے جا خوشی اور خرافات نہیں بلکہ یہ دن خدا کے شکر و عبادت اور اپنے خالق سے اپنا تعلق مضبوط بنانے کادن ہے۔

 ان کا کہنا تھا یہ اسلامی تہوار درصل اجتماعیت کا مظہر اور باہمی اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں پر خدا کی طرف سے یہ ذمہ داری عائد ہے کہ اپنی خوشیوں میں تمام عزیز و اقرباء ،دوست احباب کے ساتھ ساتھ معاشرے کے غریب طبقے کا خیال رکھیں اپنی خوشیوں میں انھیں ہرگز نظر انداز مت کریں۔

 ان کا کہنا تھا اس وقت دنیا کے ہر درد دل رکھنے والے باضمیر مسلمان پر غم کی کیفیت طاری ہے فلسطین میں ہمارے مسلمان بہن بھائی اسرائیلی حارحیت کا نشانہ بنایاجا رہے ہیں قبلہ اول حملوں کی زد پر ہے ۔رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کے مطابق تمام امت مسلمہ جسد واحد کی طرح ہے جس کا ایک حصہ تکلیف میں ہو تو باقی جسم بھی اس درد اور اذیت کو محسوس کرتا ہے، لہذا افغانستان میں معصوم جانوں کے قتل عام اور انسانیت سوز واقعے اور فلسطین کے شہیدوں کی یاد میں یہ عید الفطر سادگی سے منائیں اور اپنی دعاوں میں فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلومین کو یاد رکھیں وطن عزیز کے استحکام و خوشحالی اور کرونا وائرس سے جلد از جلد نجات کے لیے دعا کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree