وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک و آئی ایس اوطالبات قاسم سلیمانی یونٹ کی جانب سے معرکہ سیف القدس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر محترمہ عابدہ بتول نے اپنے خطاب میں کہا اسلام کی کسی نشانی پر حرف آئے تو کوئی مسلک نہیں دیکھا جاتا کیونکہ یہ فرقے ہم نے بنائے ہیں حقیقت میں رسول اللہ ؐ فرماتے ہیں تم ایک واحد امت ہو۔
ان کا کہنا تھا امام حسین ابن علی ع نے جو دو راستے بتائے مزاحمت اور مقاومت ان کو اختیار کر کے ہی ستمگروں کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے بیت المقدس کی آزادی کے دن قریب ہیں۔ انہوں نے کہا فلسطینی عوام نے اسرائیلی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کا غرور خاک میں ملا دیا ۔
پروگرام میں آئی ایس او طالبات کی جانب سے شہداۓ فلسطین کو اشعار کی صورت میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات زینب بنت الھدی اور محترمہ صائمہ زہرا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، پروگرام میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی خواہران اور الہدی سنٹرکے عہدیداران نے شرکت کی۔