وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی یوتھ ونگ کمیٹی کا اہم اجلاس وحدت ہاوس گلگت میں ہوا جس میں نوجوانوں کی تربیت اور کیریئر گائیڈنس کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔مرکزی سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا گلگت کے حالات معاشرتی و ثقافتی تقاضوں اور تبدیلیوں کا مدنظر رکھتے ہوۓ نوجوان طبقے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں اسکولوں کالجوں کے ساتھ ساتھ محلے کی سطح پر دعائیہ پروگرام منعقد کرواے جائینگے جس میں تربیت اولاد کے حوالے سے ماوں کو بھی آگاہی دی جاے گی۔
اس موقع پر کمیٹی کی رکن محترمہ رباب رضوی نے بھی مفید آراء و تجاویز پیش کیں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو صرف دینی تربیت تک محدود نہ رکھیں بلکہ انھیں معاشرے کے فعال ترین افراد میں شامل کرنا ہے اس سلسلے میں میڈیکل کی فرسٹ ایڈ تربیت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے گرلز گائیدنگ کی ٹریننگ اور انھیں ذہنی و جسمانی طور پر آمادہ رکھنا اور ایک مضبوط اعصاب کی حامل شخصیت بنانا بھی ہمارے ایجنڈہ میں شامل ہوگا۔
اجلاس میں شعبہ جوان کے تحت تمام اراکین کو مختلف ٹاسک کے حصول کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر جلد تربیتی امور پر کام کے آغاز کی ہدایات کی گئیں اجلاس میں محترمہ ثوبیہ بتول ، محترمہ شمسیہ ، محترمہ ناہیدہ اور معلمات مدرسہ باب العلم بھی شریک تھیں۔