وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت کے سیکرٹریٹ وحدت ہاوس میں وحدت ویلفئیر ٹرسٹ ویمن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں این جی او کی چئیر پرسن خواہر زیبی حسن نے کہا کے اس این جی او کا مقصد خواتین کو باشعور بنانا ہے اور خواتین کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید اور کم خرچ روزگار فراہم کرنا ہے ۔
اس موقع پر مرکزی سیکٹرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے انہیں اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کے ہم ہر مثبت کام میں آپ کے ساتھ ہیں اور گلگت میں بڑھتی ہوئی بیرونی ثقافت اور بیروزگاری کے مسائل کے حل کے لئے ہمیں آپس میں تعاون سے ہی آگے بڑھنا ہو گا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی معاون سیکرٹری تربیت جناب آغا جان حیدری جو ان دنوں گلگت میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں نے کہا کے اس قسم کی این جی او وقت کی ضرورت ہے جو کے وقت اور حالات کی نزاکت کے مطابق حکمت عملی کے تحت کام کرے اس اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت کی مسئول محترمہ صائقہ بھی موجود تھیں ۔