گھوٹکی ٹرین حادثہ، غفلت کے مرتکب افسران کا فوری محاسبہ کیا جائے، محترمہ زہرا نقوی

07 June 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے گھوٹکی میں ٹرینوں کے المناک حادثے میں قیمیتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ہولناک سانحے کی فوری تحقیقات کروا کر غفلت برتنے والوں کا محاسبہ کیا جائے اور محکمہ ریلوے کی ناقص کارکردگی پر سخت پکڑ کی جائے تاکہ آئندہ ایسے قومی سانحات پیش نہ آئیں ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے اور جانبحق  افراد کے لواحقین کی مالی امداد کی جاۓ  اللہ تعالی تمام جانبحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اس مشکل گھڑی میں لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree