ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے خواتین کیلئے آن لائن روزگار کے حوالے سے آن لائن پروگرام کا انعقاد

17 July 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام خواتین کے لیے کیرئیر کونسلنگ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے عنوان سے ایک آن لائن سیشن کا انعقاد کیا گیا جسکا مقصد خواتین کے لیے آن لائن روزگار اور چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے راہنمائی کرنا ہے۔

 زوم اور فیسبک پر دکھائے جانے والے آن لائن پروگرام کی نظامت مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ ام البنین زیدی نے انجام دی جبکہ اس اہم موضوع پر گفتگو کرنے کے لیے محترمہ مریم خان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن،  سی ای او وومنز اکنامک ڈویلپمنٹ انیٹیٹیو پنجاب، فاونڈر اینڈ چیئرپرسن ایس ڈی جی اکیڈمی  پنجاب اور محترمہ عالیہ رضوی سیکرٹری ویلفیئر ایم ڈبلیو  ایم شعبہ خواتین لاہور بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔

 ایک سوال کے جواب میں محترمہ مریم خان نے کہا کہ خواتین کو با اختیار اور معاشرے  کا مفید رکن بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو نکھارا جائے ۔ان کا کہنا تھا ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے خواتین کو کیرئیر گائیڈنس فراہم کی جائے اس کے پہلے مرحلے میں ایک سروے کیا جاے جس میں  خواتین کی تمام معلومات حاصل کی جائیں اور انکی صلاحیتوں اور شوق کو مدنظر رکھتے ہوے مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا جاے جسکے بعد دیگر مختلف مراحل طے کیے جائینگے۔

 سیکرٹری ویلفیئر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاہور نے کہا کہ ہماری خواتین کو جناب خدیجہ سلام اللہ علیھا کو رول ماڈل بنانا چاہئے جنہوں نے ایسی بہترین تجارت کی کہ آپ کے ہم پلہ کوی نہ تھا دین اسلام ایک ایسا خوبصورت دین ہے جو خواتین کو تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوے  مکمل اختیار دیتا ہے کہ وہ کاروبار کریں تجارت کریں اور نہ صرف اپنے گھر کو استحکام بخشیں بلک معاشرے کی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کریں دونوں مہمانان نے تفصیل کے ناظرین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے بہترین انداز میں جوابات دیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree